بی بی سی رپورٹ پر ایم کیوایم کیخلاف قراردادمنظور، الزام ثابت ہونے پر آرٹیکل 6کی کارروائی کی جائے:پنجاب اسمبلی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی نے بی بی سی کی رپورٹ پر ایم کیوایم کے خلاف قرارداد منظور کرلی اور مطالبہ کیاہے کہ الزامات سچ ثابت ہونے پر الطاف حسین اور اُن کے ساتھیوں کیخلاف آئین کے آرٹیکل 6کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی میاں اسلم اقبال کی طرف سے قرارداد ایوان میں پیش کی گئی لیکن حکومتی جماعت مسلم لیگ ن نے بھی ساتھ دیا۔ قراداد کے متن کے مطابق اراکین اسمبلی نے بی بی سی کی رپورٹ پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ رپورٹ سامنے آنے کے بعد الزامات کی تحقیقات کرائی جائیں ، ایم کیوایم پر دہشتگردوں کی مدد کرنے ، بھارتی ایجنسی سے تربیت لینے کے الزامات پہلے بھی لگ چکے ہیں ، الزامات سچ ثابت ہوں تو الطاف اور ساتھیوں کیخلاف آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔