افغان طالبان قیادت نے خود کو امن عمل سے علیحدہ کرلیا

اسلام آباد (این این آئی) افغان طالبان کی قیادت نے افغانستان کی حکومت کے ساتھ امن اور مصالحت کیلئے مذاکرات کے عمل سے خود کو علیحدہ کرلیا ہے۔ اسلامک امارات آف افغانستان کی جانب سے بات کرتے ہوئے طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہدنے دعویٰ کیا کہ اگر کوئی بات چیت ہوئی ہے یا مستقبل میں اس کا کوئی ارادہ ہے تو یہ محض ذاتی بات چیت ہوگی جو کسی طرح بھی اسلامک امارات کی نمائندہ نہیں ہوسکتی۔