عمران خان نے قومی اسمبلی سے تین ہفتوں کی چھٹی لے لی

عمران خان نے قومی اسمبلی سے تین ہفتوں کی چھٹی لے لی
عمران خان نے قومی اسمبلی سے تین ہفتوں کی چھٹی لے لی

  


اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جعلی اسمبلی سے تین ہفتوں کی چھٹی کی درخواست دے دی۔ ان کے سیاسی حریف سپیکر قومی اسمبلی نے بھی عظیم مفاہمت کے تحت خاموشی سے چھٹی منظور کرلی۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین یہ اعلان کرچکے ہیں اگر جوڈیشل کمیشن نے اسمبلی کو درست قرار دیا دیا تو پھر وہ اس اسمبلی میں جائیں گے بصورت دیگر وہ اس جعلی اور فراڈ اسمبلی میں شرکت نہیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق بجٹ کے آخری روز جب سیشن ختم ہونے والا تو پاکستان تحریک انصاف کی سابق ترجمان ڈاکٹر شیریں مزاری نے عمران خان کی 21 روز کی درخواست دیدی جس کی ایوان سے سپیکر نے منظوری حاصل کی مگر اس پر کسی بھی حکومتی اور اپوزیشن بینچز سے کوئی اعتراض نہ کیا گیا۔ سیاسی حلقوں کا کہنا ہے عمران خان نے محض ٹی اے ڈی اے اور تنخواہ کیلئے درخواست دی ہے جبکہ وہ پورے بجٹ اجلاس میں شریک نہیں ہوئے تھے اگر وہ درخواست نہ دیتے تو ان کی تنخواہ سے کٹوتی ہتی اور انہیں ٹی اے ڈی اے بھی نہیں ملتا۔ اب عمران خان نے اسی جعلی اسمبلی میں پورے بجٹ اجلاس سے چھٹی کی درخواست منظور کروالی ہے۔

مزید : اسلام آباد