سعودی عرب میں روزگار کے سلسلہ میں مقیم 20 غیر ملکیوں کا قبول اسلام

سعودی عرب میں روزگار کے سلسلہ میں مقیم 20 غیر ملکیوں کا قبول اسلام
سعودی عرب میں روزگار کے سلسلہ میں مقیم 20 غیر ملکیوں کا قبول اسلام

  


ریاض (این این آئی) سعودی عرب میں روزگار کے سلسلے میں مقیم 20 غیر ملکی باشندوں نے رمضان المبارک کے مقدس ماہ کے دوران اسلام قبول کرلیا۔ ان نو مسلموں میں اکثریت کا تعلق فلپائن سے ہے اور سب لوگ سعودی دارالحکومت ریاض میں شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی ہسپتال میں ملازم ہیں۔ سعودی میڈیا کے مطابق ان غیر ملکیوں نے ریاض میں واقع مسجد کے امام شیخ ترکی کیلائیوی کے ہاتھ پر نماز تراویح کے بعد اسلام قبول کیا۔ اس موقع پر شیخ ترکی کیلائیوی نے کہا کہ نومسلم اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہیں کہ اسلام سادہ اور صحیح دین ہے اور دنیا بھر میں اس کو بدنام کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ اگرچہ عیسائیت بھی آسمانی مذہب ہے تاہم اللہ نے اسلام کو تمام انسانوں کے لئے پسندیدہ دین قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران زیادہ لوگوں کے اسلام قبول کرنے کی ایک وجہ یہ ہے کہ اس مقدس مہینے میں شیطان کو قید کردیا جاتا ہے۔

مزید : بین الاقوامی