شادی سے انکار: نوجوان کی خاتون کو قتل کرکے خود کشی

شادی سے انکار: نوجوان کی خاتون کو قتل کرکے خود کشی
شادی سے انکار: نوجوان کی خاتون کو قتل کرکے خود کشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرگودھا (ویب ڈیسک) شادی سے انکار پر نوجوان نے خاتن کو قتل کرکے خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سرگودھا کے نواحی گاﺅں 124 شمالی میں مبینہ طور پر احسان شادی شدہ خاتون حلیمہ سے شادی کا خواہشمند تھا اور اسے مجبور کررہا تھا کہ وہ اپنے شوہر سے طلاق لے کر اس سے شادی کرے۔ حلیمہ کے انکار کرنے پر اس نے فائرنگ کرکے اسے قتل کیا اور بعد میں خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم احسان نے حلیمہ کی شادی سے قبل بھی اس کا رشتہ مانگا تھا مگر حلیمہ کے اہل خانہ نے انکار کردیا تھا۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کردیں۔

مزید :

سرگودھا -