بھارت: ”طمنچے پے ڈسکو“ نہ چلانے پر قتل

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت کی ریاست اترپردیش کی پولیس نے کہا ہے کہ ایک نجی پارٹی میں ایک شخص نے مبینہ طور پر پسند کا گانا نہ چلانے پر میوزک چلانے والے کو گولی مار کر قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ اترپردیش کے علاقے بریلی میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق قتل کرنے والے شخص برجیش سری واستو کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ جس ہتھیار سے ڈی جے کو قتل کیا گیا وہ غیر قانونی تھا۔ نجی پارٹی میں برجیش نے ڈی جے سے فلم بلٹ راجا کا گانا ”طمنچے پے ڈسکو“ چلانے کا کہا، انکار پر گولی ماردی۔