نیپرانے گیس انفراسٹرکچر سرچارج کی منظوری دیدی ، عوام کو ملنے والے ریلیف میں کٹوتی

نیپرانے گیس انفراسٹرکچر سرچارج کی منظوری دیدی ، عوام کو ملنے والے ریلیف میں ...
نیپرانے گیس انفراسٹرکچر سرچارج کی منظوری دیدی ، عوام کو ملنے والے ریلیف میں کٹوتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے گیس انفراسٹرکچر سرچارج کی منظوری دیدی ہے جس کی وجہ سے بجلی صارفین کو 76پیسے فی یونٹ ریلیف نہ مل سکا اور یہ سرچارج ہر ماہ کے بل میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں لیاجائے گا جس کی وصولی 27ماہ تک جاری رہے گی ۔
مقامی میڈیا کے مطابق نیپرا نے کہاہے کہ گیس سرچار ج کی مد میں سترروپے فی ایم بی ٹی ٹی یوواپڈا سے وصول کیے جائیں گے ،سی پی پی اے نے نیپر اکو دوروپے باسٹھ پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی لیکن نیپرا نے گیس سرچار ج کی وجہ سے ایک روپے چھیاسی پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی گئی ، مارچ کے لیے تین روپے 60پیسے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ کمی کی گئی ۔
نیپرا کے مطابق اپریل میں صارفین سے بجلی کی فی یونٹ قیمت آٹھ روپے 92پیسے وصول کی گئی لیکن پیداواری لاگت چھ روپے 30پیسے فی یونٹ رہی ، ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی کردی گئی لیکن گیس سرچار ج کی وجہ سے ریلیف کم ملا، گیس انفراسٹرکچر سرچارج کی مد میں 11ارب روپے جنوری 2013ءسے اپریل 2015ءتک وصول کیے جائیں گے اور یہ سرچارج ہر ماہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بلوں میں وصول کیاجائے گا۔

مزید :

بزنس -