داعش کے جنگجو شامی کردوں کے گڑھ کو بانی میں دوبارہ داخل ہوگئے
بیروت (ویب ڈیسک) شام سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق داعش کے جنگجو سرحدی شہر کو بانی پر دوبارہ قبضہ کرنے کے لئے داخل ہوگئے ہیں۔ ان حملوں کا آغاز شام اور ترکی کی سرحد پر واقع شہر کے قریب ایک خود کش کار بم دھماکے سے ہوا۔ شامی مبصر گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ کوبانی کے مرکزی علاقے میں داعش اور کرد فورسز کے جنگجوﺅں کے مابین شدید لڑائی ہورہی ہے۔ داعشی جنگجو شمال مشرقی شام میں حصاکہ نامی شہر میں بھی داخل ہوئے ہیں اور حکومتی افواج سے شہر کے دو اہم حصوں کا کنٹرول چھین لیا ہے۔ کوبانی میں جاری شدید لڑائی میں متعدد افراد مارے گئے ہیں۔ داعش نے کوبانی میں داخلے سے پہلے 23 کردوں میں گولیاں مار کر ہلاک کردیا جبکہ کوبانی میں بھی ہلاکتیں 12سے بڑھ گئی ہیں۔ شام اور ترکی کی سرحد پر واقع کوبانی جنگ کے نتیجے میں پہلے ہی تباہ ہوچکا ہے۔ شام میں اسد حکومت مخالف مظاہروں کا آغاز مارچ دوہزار گیارہ میں ہوا تھا اور تب سے اب تک وہاں 2لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔