حب کے علاقے میں ٹرک الٹنے سے 7افراد جاں بحق ،25زخمی

حب (مانیٹرنگ ڈیسک)محب فقیر کے علاقے میں ٹرک الٹنے سے سات افراد جاںبحق جبکہ 25سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق مقامی ذرائع سے معلوم ہواہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اور زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ ذرائع کا کہناہے کہ ان افراد میں سے کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔
مقامی ذرائع کا کہناہے کہ ٹرک میں سوار 50سے زائد افراد شاہ نوارنی میلے میں شرکت کیلئے جار رہے تھے کہ راستے میں ٹرک حادثے کا شکار ہو گیا ۔