63 انسپکٹرز کی ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی‘احکامات جاری

63 انسپکٹرز کی ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی‘احکامات جاری
63 انسپکٹرز کی ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی‘احکامات جاری

  


لاہور(آئی این پی )انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے63 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دیکر تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کردیئے ۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی مشتاق سکھیرا نے پولیس کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے63 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دے کر انکے تقرر اور تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ۔ترقی پانے والے والوں میں مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز سمیت سی آئی اے، سی ٹی ڈی اور لیگل برانچ سمیت دیگر برانچوں کے انسپکٹرز شامل ہیں۔ سی ٹی ڈی کی ٹیم سے ایک خاتون انسپکٹر رخسانہ کوثر کو بھی شامل کیا گیا ، جنھیں ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دے کر ایس ڈی پی او لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔

مزید : لاہور