کراچی میں قدرتی المیہ پیش آیا ،وزیراعظم کو آگاہ کریں گے :عبدالقادر بلوچ

کراچی میں قدرتی المیہ پیش آیا ،وزیراعظم کو آگاہ کریں گے :عبدالقادر بلوچ
کراچی میں قدرتی المیہ پیش آیا ،وزیراعظم کو آگاہ کریں گے :عبدالقادر بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ نے کہاہے کہ کراچی میں گرمی کی شدت کے باعث ہلاکتوں سے متعلق جائزہ لینے کیلئے انہیں اور وزیر مملکت سائرہ افضل تاڑر کو وزیراعظم نوازشریف نے کراچی بھیجاہے ،واپسی پر وزیراعظم کو آگاہ کریں گے کہ کراچی میں قدرتی المیہ پیش آیا ہے اور وہ خود بھی کچھ روز میں کراچی معاملات کا جائزہ لینے کیلئے آئیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق عبدالقادر بلوچ اور سائرہ افضل تاڑر نے جناح ہسپتال کراچی کادورہ کیا اور اس دوران ہیٹ سٹروک سے متاثر ہونے والے افراد نے وفاقی وزراءکو صحت سے پیش مسائل سے آگاہ کیا اور کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے بھی شکایات دیں ۔جس پر سائرہ افضل کا کہناتھا کہ وزیراعظم نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کے حوالے سے نوٹس لے لیاہے اور انہوں نے لوڈشیڈنگ کی تحقیقات کیلئے نیپرا کی دو رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی اور اس کے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کی جائے گی ۔