سابق ترک وزیراعظم کی اہلیہ کا ہار نادراحکام نے وصول کر لیا‘گیلانی کی مشکل حل ہو گئی

سابق ترک وزیراعظم کی اہلیہ کا ہار نادراحکام نے وصول کر لیا‘گیلانی کی مشکل حل ...
سابق ترک وزیراعظم کی اہلیہ کا ہار نادراحکام نے وصول کر لیا‘گیلانی کی مشکل حل ہو گئی

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے نمائندے سے سابق ترک خاتون اول کا ہار نادرا حکام نے وصول کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اس سے پہلے یہ ہار یوسف رضا گیلانی کیلئے گلے کی ہڈی بنا ہوا تھاپیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے اپنے نمائندے کے ذریعے سابق ترک وزیراعظم کی اہلیہ کاہار کیبنٹ سیکرٹریٹ بھجوایاتوکیبنٹ سیکرٹریٹ نے ہار لینے سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے ہم ہار واپس نہیں لے سکتے ہمیںہار وصول کرنے کے حوالے سے کوئی ایس او پی نہیں ملے ۔آپ ہار کی واپسی کیلئے دفتر خارجہ یا وزیراعظم سیکرٹریٹ سے رابطہ کریں جس پر نمائندہ ہار لے کر دفتر خارجہ پہنچ گیایہاں بھی ترجمان دفتر خارجہ نے ہار لینے سے انکار کر تے ہوئے کہا ہمیں ہار وصول کرنے کے حوالے سے کوئی ہدایت نہیں ملی ہے اس لئے ہم ہار وصول نہیں کر سکتے۔ادھر سابق وزیراعظم کے نمائندے اعتزاز نیازی نے کہااب ہار نادرا کے پاس لے کر جائیں گے اور دیکھیں گے نادرا کیا کرتا ہے اور جب وہ ہار لے کر نادرا کے پاس پہنچے تو نادرا حکام نے اعلی شخصیت کے فون پر ہار اپنے پاس رکھ لیا۔

مزید : قومی


loading...