کویت میں نمازجمعہ کے دوران مسجد میں خودکش حملہ ،کم ازکم25 افراد شہید

کویت میں نمازجمعہ کے دوران مسجد میں خودکش حملہ ،کم ازکم25 افراد شہید
کویت میں نمازجمعہ کے دوران مسجد میں خودکش حملہ ،کم ازکم25 افراد شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کویت سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) کویت میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں خود کش حملے میں کم ازکم25افراد شہید جبکہ 202افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ عرب میڈیا کے مطابق کویت سٹی کی امام صادق مسجد میں جمعہ کی نماز اداکی جارہی تھی کہ دھماکہ ہوگیاجس سے مسجد کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ۔

سامنے آنیوالی تصاویر میں دیکھاجاسکتاہے کہ مسجد کے اندر موجود نمازیوں کی لاشوں کے ڈھیر لگ گئے تاہم ابتدائی طورپر کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ۔ دھماکے کے فوری بعد ریسکیو اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کی ہسپتال منتقل کرنا شروع کردیاجبکہ شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیاجارہاہے ۔
الجزیرہ اور العربیہ کی رپورٹس کے مطابق یہ مسجد شیعہ کمیونٹی کے زیراستعمال تھی اور سعودی عرب میں شیعہ کمیونٹی پر ہونیوالے خودکش حملے کے بعد ایک ماہ بعد جمعہ کو ہی کویت میں بھی شیعہ کمیونٹی کو نشانہ بنایاگیا۔ مسجد میں جمعہ کے دن نمازی زیادہ ہوتے ہیں لیکن گذشتہ ہفتے شروع ہونیوالے رمضان المبارک کی وجہ سے مسجد میں نمازیوں کی تعداد میں بھی ہوشربااضافہ ہوااوردھماکے کے وقت بیشتر لوگ مسجد کے اندر ہی موجود تھے ۔