بی بی سی رپورٹ پر ایم کیو ایم بارے رائے قائم نہیں کی جا سکتی‘خواجہ سعد رفیق

بی بی سی رپورٹ پر ایم کیو ایم بارے رائے قائم نہیں کی جا سکتی‘خواجہ سعد رفیق
بی بی سی رپورٹ پر ایم کیو ایم بارے رائے قائم نہیں کی جا سکتی‘خواجہ سعد رفیق

  


گوجرانوالہ (صباح نیوز) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) ایک بڑی سیاسی قوت ہے ،غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ پر کوئی حتمی رائے قائم نہیں کی جا سکتی۔ گوجرانوالہ ریلوے سٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہابی بی سی ایک غیر ملکی خبر رساں ادارہ ہے جس کی رپورٹ پر ایم کیو ایم کے خلاف حتمی رائے قائم نہیں کی جاسکتی۔ ایم کیو ایم ملک کی ایک بڑی سیاسی قوت ہے۔وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا آصف علی زرداری کے ملک سے بھاگنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں یہ محض افواہیں ہیں وہ اپوزیشن پارٹی کے لیڈر ہیں۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کراچی میں لوڈشیڈنگ کی ذمہ دار کے ای ایس سی ہے،سحر و افطار میں بجلی کا استعمال بڑھ جاتا ہے جس کے باعث لوڈشیڈنگ ہوتی ہے ان اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے لیے سسٹم کو درست کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

مزید : گوجرانوالہ