الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کے سامنے انٹراپارٹی الیکشن کیلئے دو مطالبات رکھ دیئے ،انتخابات خطرے میں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمشنر تسنیم نورانی نے اپاکستان تحریک انصاف کے انٹراپارٹی اانتخابات کے انعقاد کیلئے دو مطالبات پیش کر دیئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمشنر تسنیم کے کہاہے کہ انٹراپارٹی الیکشن کیلئے سب سے پہلے پی ٹی آئی اپنی انتخابی فہرستیں درست کرے تاکہ ووٹنگ کے عمل میں مشکلات پیش نہ آئیں کیونکہ اس میں کچھ خامیاں ہیں ۔انہوں نے دوسرا مطالبہ کیا کہ پورے ملک میں انٹراپارٹی انتخابات کروانے کیلئے 10ہزار افراد فراہم کیے جائیں ۔
الیکشن کمشنر تسنیم نورانی نے کہاہے کہ مطالبات پور ے ہونے کے بعد ہی انٹراپارٹی انتخابات ہوں سکیں گے ۔