بی بی سی کی رپورٹ، وزارت خارجہ نے حکومت برطانیہ کو خط لکھ دیا

بی بی سی کی رپورٹ، وزارت خارجہ نے حکومت برطانیہ کو خط لکھ دیا
بی بی سی کی رپورٹ، وزارت خارجہ نے حکومت برطانیہ کو خط لکھ دیا

  


اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت داخلہ نے بی بی سی کی رپورٹ سے متعلق حکومت برطانیہ کو خط لکھ دیا ہے جس میں ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کے دوران ملنے والی معلومات تک رسائی مانگی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے بی بی سی رپورٹ پر حکومت برطانیہ کو خط لکھ دیا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ اگلے چند روز میں برطانوی حکام بھی جواب دیں گے۔ ذرائع کے مطابق خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ حکومت بی بی سی کی جانب سے بنائی گئی ڈاکومینٹری بنائی ہے جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ پاکستان میں موجود سیاسی جماعت ایم کیو ایم کی مالی مدد بھارت سے ہوتی ہے۔ معتبر ادارے کے انکشافات پاکستان کیلئے باعث تشویش ہے اس لئے برطانیہ اس معاملے کی تہہ تک پہنچنے کیلئے معلومات فراہم کرے۔

حکومت برطانیہ بی بی سی رپورٹ کے مطابق حقائق کا پتہ لگائے اور ان تحقیقات کی تفصیلات بھی فراہم کرے جو ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے دوران ایم کیو ایم کے 2 رہنماﺅں کی جانب سے اعترافی بیان کی ویڈیوز بھی طلب کی ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس کیس میں ہونے والی مزید پیش رفت سے پاکستان کو بھی باخبر رکھا جائے۔

مزید : قومی /اہم خبریں