پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری‘24 جولائی کو پیش کرنے کا حکم

پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری‘24 جولائی کو پیش کرنے کا حکم
پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری‘24 جولائی کو پیش کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)غازی عبدالرشید قتل کیس میں پرویزمشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ایس ایچ اوتھانہ آبپارہ کو بھیج دیئے گئے۔ پرویزمشرف کو ہرصورت میں گرفتار کر کے 24 جولائی کو پیش کرنے کا حکم ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد کا مران بشارت مفتی نے سابق صدرپرویزمشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری تھانہ آبپارہ کے ایس ایچ اوکو بھجوائے۔ وارنٹ گرفتاری میں کہا گیا ہے پرویزمشرف بار بارعدالتی حکم کے باوجود پیش نہیں ہوئے۔ دس مارچ کوپرویزمشرف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔مگروہ عدالت پیش نہیں ہوئے۔ اب پولیس پرویزمشرف کوگرفتار کرکے24 جولائی کوہرصورت میں پیش کرے۔ عدالت نے پرویزمشرف کے ضامنوں کو بھی شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے استفسار کیا گیا ہے ضامن بتائیں وہ آج تک پرویزمشرف کوکیوں پیش نہیں کرسکے؟ کیوں نہ آپ کیخلاف بھی کارروائی کی جائے۔

مزید :

قومی -