گلاب جامن بنانے کا انتہائی آسان اور درست طریقہ جانئے

گلاب جامن گھر پر بنانے کیلئے ان اجزاءکا استعمال کر یں :
خشک دودھ ایک پیالی
میدہ آدھی پیالی
بیکنگ پاو¿ڈر ایک چوتھائی چائے کا چمچ
سوجی آدھی پیالی
پھیکا کھویا آدھی پیالی
تیل دو کھانے کے چمچ
شیرا:
چینی دو پیالی
چھوٹی الائچی آٹھ عدد
پانی ایک پیالی
پیڑے بنانے کی ترکیب:
ان سب چیزوں کو اچھی طرح ملا کر آٹے کی طرح گوندھ لیں۔پانچ منٹ کے لیے رکھ دیں پھر چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا لیں۔
شیرابنانے کی ترکیب:
چینی میں پانی ملاکر ہلکی آنچ میں شیرا بنا لیں۔اب الائچی کے دانے نکال کر باریک پیس لیں۔جب شیرا بننے لگے تو الائچی ڈال کر ا±تار لیں۔ ایک کڑاھی میں گھی گرم کریں۔ گھی تقربیاً دو پیالی ہونا چاہئے تاکہ گلاب جامن اچھی طرح تلے جاسکیں۔ جب گھی تیز گرم ہو جائے تو ہلکی آنچ کرکے پیڑے تلنا شروع کردیں۔ جب براو¿ن ہو جائیں تو نکال کر شیرے میں ڈال لیں۔ کچھ دیر کے بعد شیرے سے نکال کر گرم گرم سرو کریں۔ کسی بھی تقریب میں مہمانوں کے سامنے میٹھی ڈش کے طور پر پیش کریں اور داد حاصل کریں۔