رمضان میں بھی ’درندہ‘ باز نہ آیا، سعودی عرب کی مسجد کے واش روم میں شرمناک حرکت

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) رمضان المبارک میں بھی ایک وحشی درندہ باز نہیں آیا اورسعودی عرب کی مسجدکے واش روم میں ایک نوجوان سے جنسی زیادتی کی کوشش کی لیکن خوش قسمتی سے ناکام رہی اور دوافراد نے پکڑکرپولیس کے حوالے کردیا۔
’سبق‘ اخبار کے مطابق دارلحکومت ریاض میں 10سالہ لڑکا جیسے ہی مسجد میں داخل ہواتو شامی باشندے نے اسے پکڑلیا اور گھسیٹ کر واش روم میں لے گیا، ملزم کی طرف سے واش روم کا دروازہ بند کیے جانے پر لڑکے نے چلانا شروع کردیا۔ لڑکے کے شورمچانے پر باہر موجود ایک شخص نے واش روم کا دروازہ پیٹنا شروع کردیا جس پر ملزم بھاگنے پر مجبور ہوگیالیکن دیگر دوافراد نے پیچھا کرکے ملزم کو پکڑکر پولیس کے حوالے کردیا۔