ایان علی کے بینک اکاﺅنٹ سے 35 لاکھ روپے ضبط

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے کراچی میں ایان علی کے بینک اکاﺅنٹ سے 35 لاکھ روپے ضبط کر لئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایان علی کے اکاﺅنٹ سے 35 لاکھ روپے کی رقم برآمد ہوئی ہے جسے ایان علی کے ذمے واجب الادا انکم ٹیکس میں ایڈجسٹ کر لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایف بی آر نے ایان علی کو 18 کروڑ روپے کا ٹیکس نوٹس بھی جاری کیا تھا۔