کیا آپ الیکٹرانکس کمپنی ”سام سنگ“ کا مطلب جانتے ہیں؟

کیا آپ الیکٹرانکس کمپنی ”سام سنگ“ کا مطلب جانتے ہیں؟
کیا آپ الیکٹرانکس کمپنی ”سام سنگ“ کا مطلب جانتے ہیں؟

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ہماری روز مرہ زندگی میں ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھنے سے زندگی مزید پیچیدہ ہوتی جارہی ہے، ہر سال ٹی وی کا بڑھتا سائز پہلے سے زیادہ ٹیکنالوجی والے سمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس اور اب جدید سمارٹ واچ، ان سب نے ہمارے گھروں میں خاص جگہ حاصل کرلی ہے اور کوئی نہیں جانتا کہ آنے والی نئی ٹیکنالوجی آپ کو حیرت کے کس دور سے واقف کروائے گی۔ ٹیکنالوجی کی دنیا کی کامیاب کمپنیوں میں سے ایک نام ”سام سنگ“ کا بھی ہے جو کہ اب صرف ٹی وی کے لئے ہی نہیں بلکہ سمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس کے لئے بھی جانا جاتا ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ سام سنگ کا مطلب کیا ہے؟ ہم سب سے پہلے آپ کو بتانا چاہیں گے کہ اس کمپنی کی بنیاد سیﺅل، جنوبی کوریا میں رکھی گئی اور اسی وجہ سے اس کا نام بھی خالص کورین زبان میں رکھا گیا ہے۔ سام سنگ دراصل دو لفظوں کا مجموعہ ہے ۔ سام کا مطلب ہے ”تین“ جبکہ ’سنگ ‘کا مطلب ہے ”ستارے“ یعنی تین ستارے۔ کورین زبان میں سام سنگ کا مطلب کچھ ایسا جو بہت بڑا اور بہت طاقت والا ہے۔ 30ءکی دہائی میں جب اس کمپنی کو متعارف کرایا گیا تھا تو اس کے لوگو کے ساتھ ”تین ستارے“ کا نشان بھی نظر آتا تھا۔ اب یہ کمپنی کوریا کے علاوہ دنیا کی 79 ممالک میں موجود ہے اور اس کے ورکرز کی تعداد 2 لاکھ 36 ہزار سے زیادہ ہے۔ یہ دنیا کے 10قیمتی برانڈز میں سے ایک ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس