الطاف حسین نے ڈی جی رینجرز کے اہلخانہ کو دھمکی دیدی؟

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ڈی جی سندھ رینجرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ بلال صاحب آپ کی بھی اولاد ہے مجھے نہیں پتا آپ شادی شدہ ہیں یا نہیں لیکن آپ کے بہن بھائی تو ہوں گے خداکے غضب سے ڈرئیے ، اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے، خدا کے گھر دیر ہے اندھیر نہیں، اتنا ظلم کرو جتنا کہ تم کل برداشت کرسکو۔
نائن زیروپر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہاکہ جو پاکستان کے فوجی جرنیلوں کا پیشاب نکلوائے اس کو ٹی وی پر سو سو گھنٹے اور جو فوجیوں کو سلیوٹ کروائے اس کا بائیکاٹ الطاف حسین کا بائیکاٹ،کشمیر کی ماں بہن بیٹی ڈی جی رینجرز تمہیں پکار رہے ہیں ، اتنے بہادر جرنیل کی وہاں ضرورت ہے ، ڈی جی رینجررمقبوضہ کشمیر کی مسجد کا امام تمہیں پکار رہا ہے کہ بلال جیسا بہادر جرنیل ادھر بھیجو۔
Altaf Hussain threatens DG Rangers Sindh Major... by viralvideozz