حافظ حفیظ الرحمان بلا مقابلہ گلگت بلتستان کے وزیراعلی مقرر

گلگت(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے حا فظ حفیظ الرحمان بلا مقابلہ گلگت بلتستان کے وزیراعلی مقرر ہو گئے ہیں ۔گلگت بلتستان کے عام انتخابات میں مسلم ن اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئی تھی اور اب اجلاس میں مسلم ن کے حافظ حفیظ الرحمان کو بلامقابلہ وزیراعلی منتخب کرلیا گیا ہے۔گورنر برجیس طاہر 6بجے حافظ حفیظ الرحمان سے حلف لیں گے۔