کیا نواز شریف کی اہلیہ نے راحیل شریف کی اہلیہ کو قیمتی تحفہ بھیجا؟

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) روز نامہ پاکستان سمیت متعدد اخبارات میں یہ خبر شائع ہوئی تھی کہ معروف صحافی شاہین صہبائی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ ایک تحقیقاتی رپورٹر کے مطابق ایک شریف ہاﺅس کو تین شہتوش شالوں کا تحفہ بھیجا گیا تھا جن کی کل مالیت 18 لاکھ روپے بتائی گئی۔
ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ یہ تحفہ وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز شریف کی جانب سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی اہلیہ کیلئے بھیجا گیا لیکن انہوں نے اسے قبول کرنے سے معذرت کر لی۔ غیر جانبدار ذرائع کے مطابق یہ خبر درست نہیں ہے اور وزیراعظم کی اہلیہ کی جانب سے کسی قسم کا کوئی تحفہ نہیں بھیجا گیا۔