ورلڈ ہاکی لیگ: روائتی حریف پاکستان اور بھارت مدمقابل

ورلڈ ہاکی لیگ: روائتی حریف پاکستان اور بھارت مدمقابل
ورلڈ ہاکی لیگ: روائتی حریف پاکستان اور بھارت مدمقابل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انٹورپ (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ ہاکی لیگ میں روائتی حریف پاکستان اور بھارت آج مدمقابل ہو رہے ہیں جس کے باعث شائقین میں خوب جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔
یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہو گا اور دونوں ٹیمیں میدان میں فتح حاصل کرنے کا خواب آنکھوں میں سجائے میدان میں اتریں گی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت آخری بار ایشیاءکپ کے سیمی فائنل میں مدمقابل ہوئے تھے جہاں پاکستان نے بھارت کو تاریخی شکست سے دوچار کیا تھا۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اگر آج کے میچ میں پاکستان بھارت کے خلاف فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو اس ایونٹ کے سیمی فائنل میں رسائی بھی آسان ہو جائے گی۔
پاکستان اس ایونٹ میں اب تک دو میچز کھیلے ہیں اور ایک میں فتح حاصل کی ہے جبکہ دوسرے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان نے اپنا پہلا میچ پولینڈ کے خلاف کھیلا اور فتح حاصل کی تاہم دوسرے میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں عبرتناک شکست سے دوچار ہوا۔

مزید :

کھیل -