بلاول بھٹو زرداری کراچی پہنچنے پرمیڈیا سے گفتگو بھی کریں گے

بلاول بھٹو زرداری کراچی پہنچنے پرمیڈیا سے گفتگو بھی کریں گے
بلاول بھٹو زرداری کراچی پہنچنے پرمیڈیا سے گفتگو بھی کریں گے

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج رات 9 بجے دبئی سے کراچی پہنچ جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری دبئی سے وطن واپسی کیلئے روانہ ہو چکے ہیں اور ان کا طیارہ رات 9 بجے کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کرے گا جہاں سے وہ سخت سیکیورٹی میںبلاول ہاﺅس جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری بلاول ہاﺅس پہنچنے پر میڈیا سے بات چیت بھی کریں گے۔واضح رہے کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے دبئی میں مقیم مخدوم امین فہیم سے ملاقات کر کے ان کی عیادت کی تھی اور ان کی صحت یابی پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔

پاک فوج کے خلاف تقریر کے بعد پیپلز پارٹی کی رہنماءاور آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور بھی لندن روانہ ہو گئی تھیں جبکہ آصف علی زرداری اور بلاول دبئی چلے گئے تھے۔ سیاسی ماہرین کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کی تقریر کے بعد سیاسی جماعتوں کے عدم تعاون اور کراچی میں جاری دیگر معاملات کے بعد دونوں رہنماءدبئی چلے گئے ہیں۔

مزید : کراچی