داعش نے کس یورپی ملک میں اپنے صوبے کے قیام کا اعلان کردیا؟آپ سوچ بھی نہیں سکتے

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) شدت پسند داعش نے شام اور عراق کے وسیع علاقوں پر قبضے کے بعد اب مشرق وسطٰی کی حدوں سے نکل کر اپنی سلطنت کو روس تک پھیلانے کا اعلان کر دیا ہے۔
تھنک ٹینک Institute for the Study of War نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ روس کے شمال میں واقع علاقے شمالی کاﺅکاسس کے متعدد شدت پسند گروپوں نے داعش کے ساتھ الحاق کا اعلان کیا ہے اور اس پیش رفت کے بعد داعش نے بھی اپنی سلطنت کو روس کے شمالی علاقوں تک پھیلانے کا اعلان کرتے ہوئے شمالی کاﺅکاسس کو اپنا نیا صوبہ بنانے کا ارادہ ظاہر کر دیا ہے۔ رپورٹ میں داعش کے نمائندہ ابو محمد العدنانی کے 23 جون کو جاری کئے گئے بیان کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں اس کی طرف سے کاﺅکاسس میں ابو محمد القداری کو مقامی رہنما قراد دیتے ہوئے مبارکباد دی گئی ہے۔ اس سے پہلے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئیٹر پر روسی زبان میں ایک آڈیو ٹیپ بھی گردش کر رہی ہے جس میں روس کے شمال میں واقع علاقوں داغستان، چیچنیا، انگوشیتیا، کباردینو بلکاریہ اور کراچے چرکیسیا کے علاقوں کے شدت پسند رہنماﺅں کے داعش کے ساتھ الحاق پر مبنی بیانات جاری کئے گئے ہیں۔
شمالی کاﺅکاسس کا علاوہ روس کے شمال میں بحیرہ اسود اور بحیرہ کیسپیئن کے درمیان واقع ہے اور یہاں کئی دہائیوں سے علیحدگی پسند تحریکیں چل رہی ہیں۔ ان علاقوں کی اکثریت آبادی مسلمان ہے۔ دوسری جانب روس نے داعش کی طرف سے خطرات کے پیش نظر اسے دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر رکھا ہے اور اس کی روس کی طرف پیش قدمی کو روکنے کے اقدامات پر غور و فکر کیا جا رہا ہے۔