کیا آپ کی درمیانی انگلیوں کے نیچے بھی یہ ترچھی لکیر موجود ہے ؟اس کا حیرت انگیز مطلب جانئے

کیا آپ کی درمیانی انگلیوں کے نیچے بھی یہ ترچھی لکیر موجود ہے ؟اس کا حیرت ...
کیا آپ کی درمیانی انگلیوں کے نیچے بھی یہ ترچھی لکیر موجود ہے ؟اس کا حیرت انگیز مطلب جانئے

  


برمنگھم (نیوز ڈیسک) انسانی شخصیت اور مزاج کی عکاسی کرنے والی اہم لکیریں تھوڑے بہت فرق کے ساتھ سب کے ہاتھ پر موجود ہوتی ہیں لیکن وینس سرکل کہلانے والی لکیر، جسے Love belt بھی کہا جاتا ہے، بہت کم لوگوں کے ہاتھ پر ہوتی ہے۔ یہ لکیر شہادت کی انگلی اور بڑی انگلی کے نیچے پائی جاتی ہے اور عموماً اسے محبت کے حوالے سے مستقبل کا حال بتانے والی لکیر بھی کہا جاتا ہے۔ کیونکہ یہ بہت کم لوگوں کے ہاتھ پر پائی جاتی ہے اس لئے عین ممکن ہے کہ یہ آپ کے ہاتھ پر بھی نہ ہو، لیکن اگر یہ موجود ہے تو یا تو مکمل نصف دائرے کی صورت میں ہو گی یا دو چھوٹی چھوٹی قوسوں کی صورت میں ہو گی۔ جن لوگوں کے ہاتھ پر یہ لکیر موجود ہوتی ہے وہ انتہائی حساس ہوتے ہیں اور ان کی رومانوی زندگی خاصے مسائل کی شکار رہتی ہے۔

ماہرین دست شناسی کا کہنا ہے کہ اگر یہ لکیر ایک مکمل قوس کی شکل میں ہے تو محبت کے معاملے بڑی مایوسی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ تو اگر آپ کے ہاتھ پر بھی یہ لکیر ایک مکمل قوس کی شکل میں موجود ہے، یعنی شہادت کی انگلی کے نیچے سے لے کر انگوٹھی والی انگلی تک جا رہی ہے تو آپ کو اس بات کے لئے تیار رہنا چاہئیے کہ زندگی میں پیار کے حوالے سے کوئی بڑا دھچکا لگ سکتا ہے، اور اس بات کو بھی یاد رکھیں کہ یہ ہر چیز کا اختتام نہیں ہوگا لہٰذا ہمت کے ساتھ آگے بڑھنے کا عزم رکھیں۔

اگر یہ لکیر مکمل قوس کی شکل میں نہیں ہے بلکہ آدھی قوس کی صورت میں نظر آتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ محبت کے معاملے میں مسائل تو بہت پیش آئیں گے لیکن آپ ان پر کامیابی سے قابو پا لیں گے۔

اگر اوپر نیچے دو چھوٹی چھوٹی خمدار لکیریں نظر آتی ہیں تو اس کا مطلب صرف یہ ہے کہ آپ انتہائی حساس شخصیت کے مالک ہیں اور چھوٹی چھوٹی باتوں پر بھی جذباتی ہو جاتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس