وہاب اور حارث کی انجری، راحت علی اور بابر اعظم کو سری لنکا بھیجنے کا فیصلہ

وہاب اور حارث کی انجری، راحت علی اور بابر اعظم کو سری لنکا بھیجنے کا فیصلہ
وہاب اور حارث کی انجری، راحت علی اور بابر اعظم کو سری لنکا بھیجنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے راحت علی اور بابر اعظم کو سری لنکا بھیجے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ راحت علی کو وہاب ریاض کے انجرڈ ہونے بعد سری لنکا بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ جبکہ بابر اعظم کو حارث سہیل کے متبادل کے طور پر بھیجا جا رہا ہے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ قومی ٹیم کے آل رائونڈر محمد حفیظ کا بائولنگ ایکشن ایک بار پھر رپورٹ ہو چکا ہے اور انہوں نے بھی بائولنگ ایکشن کا ٹیسٹ دینے کیلئے بھارت روانہ ہونا ہے تاہم ان کی جگہ کس کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے ابھی اس بارے حتمی فیصلہ نہیں کیا جا سکا ہے۔

مزید :

کھیل -