پاک فضائیہ کے جانباز نے دنیا میں ملک کا نام روشن کر دیا ،بڑااعزاز

پاک فضائیہ کے جانباز نے دنیا میں ملک کا نام روشن کر دیا ،بڑااعزاز
پاک فضائیہ کے جانباز نے دنیا میں ملک کا نام روشن کر دیا ،بڑااعزاز

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ایئرفورس کے فلائنگ افسر جنید سلیم نے کارنویل کی رائل ایئرفورس اکیڈمی (آر اے ایف) میں ”بیسٹ اوورسیز ایوارڈ“ جیت کر منفرد اعزاز حاصل کر لیا۔ لارڈ لیفٹیننٹ آف لنکن شائر جناب ٹوبی ڈینس نے ایک خصوصی تقریب میں انہیں یہ ایوارڈ دیا۔ تقریب میں پاکستانی ہائی کمیشن کے افسران نے بھی شرکت کی۔

بعد ازاں پاکستان ہائی کمیشن لندن نے جنید سلیم کی کامیابی کی خوشی میں 25 جون کو ایک مختصر تقریب کا اہتمام کیاگیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس نے جنید سلیم کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی جس کی بدولت پاکستان کی نیک نامی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان ایئرفورس کی اعلیٰ پیشہ ورانہ معیارات کا منہ بولتا ثبوت ہے جس نے ہمیشہ اپنی شہرت کا بھرم رکھا ہے۔ انہوں نے کیڈٹ آفیسر پر زور دیا کہ وہ اپنے پورے کیریئر کے دوران پاکستان ایئرفورس کی طرف سے دئیے گئے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کو برقرار رکھیں۔

جنید سلیم نے اپنی کامیابی کو پاکستان ایئرفورس اکیڈمی رسالپور میں حاصل کی ہوئی تربیت اور والدین کی دعاو¿ں کا ثمر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ میری کامیابی سے پاکستان کی مسلح افواج کا مورال مزید بلند ہو گا جو انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے ذریعے ملک میں امن و استحکام کے قیام کے لئے سرگرم عمل ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس