بلاول اور زرداری کا وہ اقدام جس پر اعتزاز احسن اور یوسف رضا گیلانی بوکھلا گئے

بلاول اور زرداری کا وہ اقدام جس پر اعتزاز احسن اور یوسف رضا گیلانی بوکھلا گئے
بلاول اور زرداری کا وہ اقدام جس پر اعتزاز احسن اور یوسف رضا گیلانی بوکھلا گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال بالخصوص سندھ کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سمیت پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے ملک سے باہر چلے جانے پر جہاں سیاسی ماہرین اور عوام تشویش میں مبتلا ہیں تو وہیں پیپلز پارٹی کے کچھ سینئر رہنماﺅں کو بھی یہ بات ہضم نہیں ہوئی اور وہ بھی اس پر حیران اور پریشان ہیں کہ زرداری سمیت دیگر لوگ ان کڑے حالات میں ملک سے باہر کیوں چلے گئے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میںپیپلز پارٹی کے سینئر رہنماءاعتزاز احسن سے جب یہی سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ آصف علی زرداری اور دیگر افراد باہر چلے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ” میں امین نہیں ہوں کہ کیوں اس طرح گئے ہیں اوراس وقت گئے ہیں کیونکہ پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں یہ بات طے ہوئی تھی کہ بلاول بھٹو اور زرداری رمضان المبارک لاہور میں گزاریں گے اور یہ بھی طے تھا کہ لاہور میں 20 سے 25 افطاریاں ہوں گی جس میں مختلف اضلاع کے ورکرز کو مدعو کیا جائے گااور ہمیں یہی توقع تھی“۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا خیال تھا اور بہت سے ساتھیوں نے بھی یہ تجویز دی تھی کہ بالخصوص یہ بلاول بھٹو زرداری کی خواہش تھی کہ پیپلز پارٹی کے ورکرز کے ساتھ روابط کو بڑھایا جائے۔
اسی طرح ایک اور نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں معروف صحافی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے بھی اس پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پنجاب میں کام کرنے کے حوالے سے کافی پرجوش تھے اور یہاں تک طے ہوا تھا کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری رمضان المبارک لاہور میں گزاریں اور وہیں رہیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماﺅں کا پروگرام کیسے بدلا اس سے متعلق تو کچھ نہیں جانتا تاہم میرا یہ خیال ہے کہ وہ جلد ہی واپس آ جائیں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -