کیا آپ کو معلوم ہے Samsung Glaxy S Seriesمیں Sکا کیا مطلب ہے؟انتہائی دلچسپ جواب جانئے

سیول (نیوز ڈیسک) سام سنگ کے Galaxy S Series سمارٹ فونز کے نام میں موجود S اکثر لوگوں کے لئے ایک معمہ ہے۔ آخر اس S کا کیا مطلب ہے؟اگر آپ بھی یہ جاننا چاہتے ہیں تو ہم آپ کو بتائے دیتے ہیں کہ یہ S الفاظ Super Smart کی نمائندگی کرتا ہے۔
اب اگر آپ یہ سوال کرتے ہیں کہ سام سنگ کس لحاظ سے سپر سمارٹ ہے تو جان لیجئے کہ 1938 میں یہ کمپنی 40 ملازمین کے ساتھ شروع ہوئی اور آج اس کے ملازمین کی تعداد تقریباً 5 لاکھ ہے، اور یہ مختلف قسم کے 80 کاروباری شعبوں میں عالمی لیڈر کی حیثیت رکھتی ہے۔ یہ کمپنی نوڈلز بھی بناتی رہی اور چاول سمیت مختلف غذائی اجناس بھی برآمد کرتی رہی، اور پھر جب اس نے الیکٹرانکس کی دنیا میں قدم رکھا تو پوری دنیا پر چھا گئی۔ آج یہ کمپنی جدید ترین الیکٹرانک آلات بناتی ہے اور دنیا کی مشہور ترین کمپنیاں بھی اپنی الیکٹرانک مصنوعات میں سام سنگ کے آلات استعمال کرتی ہیں۔
یہ کمپنی برج خلیفہ سمیت دنیا کی کئی بلند ترین عمارتیں تعمیر کرنے کے علاوہ ایک مکمل ملٹری شعبہ بھی رکھتی ہے اور دفاعی شعبے میں استعمال ہونے والے آلات کی بڑی سپلائر بھی ہے۔ آپ کو یہ جان کر مزید حیرانی ہو گی کہ سام سنگ ٹینک بھی بناتی ہے، ہوائی جہازوں کے انجن بھی بناتی ہے اور دنیا کے سب سے بڑے بحری جہاز بھی بناتی ہے۔
یقینا اس قدر متنوع کاروبار کرنے والی کسی اور کمپنی کی مثال ڈھونڈنا مشکل ہے، جو اپنے تمام کاروباروں میں اتنی ہی کامیاب بھی ہو، لیکن وہ بات جو اسے واقعی سپر سمارٹ بناتی ہے زرا مختلف نوعیت کی ہے، اور وہ یہ کہ سام سنگ سالانہ 10 کروڑ ڈالر (تقریباً 10 ارب پاکستانی روپے ( خیراتی کاموں میں خرچ کرتی ہے۔