سوپ’’رشتے کچے دھاگوں سے‘‘ان دنوں کامیابی سے آن ائیر ہے،رزکمالی

سوپ’’رشتے کچے دھاگوں سے‘‘ان دنوں کامیابی سے آن ائیر ہے،رزکمالی
 سوپ’’رشتے کچے دھاگوں سے‘‘ان دنوں کامیابی سے آن ائیر ہے،رزکمالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل رزکمالی نے کہا ہے کہ سوپ’’رشتے کچے دھاگوں سے‘‘ان دنوں نجی چینل سے کامیابی سے آن ائیر ہے۔اس میگا پراجیکٹ میں ایک ایسی چلبلی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہوں جو بہت سیدھی سادھی ہے اور ہر کسی پہ اعتبار کرلیتی ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ لڑکی بھارتی سُپر سٹار مادھوری کی بہت بڑی پرستار ہے۔میرے زیر تکمیل پراجیکٹس میں شاہد عزیز کی ڈرامہ سیریل ’’دکھ کم نہ ہوں گے‘‘اور سجاد بخاری کا پراجیکٹ ’’تخت ہزارہ‘‘شامل ہیں۔ رزکمالی نے کہا کہ 2017ء بھی میری کامیابیوں کا سال ہوگا۔ انسان کا لباس اس کی شخصیت کا آئینہ دار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کو میری شہرت ہضم نہیں ہوتی وہ خود کو ٹھیک کرنے کی بجائے دوسروں پرتنقید کرتے ہیں مگر میرے پاس فضول لوگوں کی باتوں پر توجہ دینا کا وقت نہیں ہمیں محنت سے کام کر کے اپنا نام بنایا ہے ۔ میری پوری توجہ پرفارمنس اور اداکاری پر ہے میرے پاس فضول لوگوں کی باتوں پر توجہ دینا کا وقت نہیں ہے اگر محنت کی جائے تو کامیابی مل ہی جاتی ہے منزل کے حصول کے لئے جدوجہد جاری ہے مشکلات سے گھبرانے والی نہیں ، شوبز انڈسٹری میں کچھ ایسا کرنا چاہتی ہوں کہ لوگ مجھے ہمیشہ یاد رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ کردار نگاری کسی بھی پراجیکٹ کی کامیابی کے لئے نہایت ضروری ہوتی ہے اور مجھے ذاتی طور پر مزاحیہ کردار بہت پسند ہیں کیرئیر میں ہر طرح کے کردارکر چکی ہوں ۔رزکمالی نے کہا کہ دور حاضر میں میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ذاتی طور پر میڈیا کی آزادی کے حق میں ہوں۔

مزید :

کلچر -