پاکستان نے ہی مجھے نام اورمقام دیا جتنا بھی شکر اداکروں وہ کم ہے‘ عمائمہ ملک

پاکستان نے ہی مجھے نام اورمقام دیا جتنا بھی شکر اداکروں وہ کم ہے‘ عمائمہ ملک
 پاکستان نے ہی مجھے نام اورمقام دیا جتنا بھی شکر اداکروں وہ کم ہے‘ عمائمہ ملک

  

لاہور(آئی این پی) نامور اداکارہ عمائمہ ملک نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہی مجھے نام اورمقام دیا اوراس کے لیے میں جتنا بھی شکر اداکروں وہ کم ہے‘یہ میرے کیرئیرکی ابتدا ہے اورمجھے ابھی بہت سی کامیابیاں اپنے نام کرنا ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو عمائمہ ملک نے کہا کہ اپنے فنی سفرکے دوران بہت سے انٹرنیشنل ایوارڈز حاصل کیے ہیں اوراس موقع پرجب میرا نام پکارا جاتا تواس سے پہلے پاکستان کا نام آتا جومیرے لیے فخر کی بات ہے ۔ایک سوال کے جواب میں عمائمہ ملک نے کہا کہ مجھے فن اداکاری میں وہ کارنامے انجام دینا ہیں جو اس سے پہلے کسی پاکستانی فنکارکے کریڈٹ پرنہیں ہیں۔

مزید :

کلچر -