کپل شرما اپنی تنخواہ میں کٹوتی پر راضی

کپل شرما اپنی تنخواہ میں کٹوتی پر راضی

  

ممبئی (آئی این پی)بھارت کے مشہور کامیڈین کسی نہ کسی وجہ سے توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔حال ہی میں خبریں گرم ہیں کہ ان کے شو کی ٹی آر پیز کی تنزلی کے سبب وہ اپنی تنخواہ میں کٹوتی پر راضی ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ان کے ساتھی اداکاروں علی اصغر، سنیل گروور اور دیگر کا شو چھوڑ کر جانا ، شو کی ریٹنگز پر اثر انداز ہوا ہے۔رپورٹ بتاتی ہے کہ ٹی آر پیز کی تنزلی کے بعد کپل اپنی تنخواہ میں کٹوتی پر رضامند ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کپل شرما اور چینل نے باہمی طور پرکپل کی فیس کا فیصلہ کیا ہے اوران کی فیس تقریباً آدھی کاٹی جائے گی۔

مزید :

کلچر -