ماہ نو ر عید کے دن سے گوجرانوالہ کے مقامی تھیٹر میں ڈرامہ کریں گی

ماہ نو ر عید کے دن سے گوجرانوالہ کے مقامی تھیٹر میں ڈرامہ کریں گی
 ماہ نو ر عید کے دن سے گوجرانوالہ کے مقامی تھیٹر میں ڈرامہ کریں گی

  

لاہور(فلم رپورٹر)فلم،ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ ،ماڈل اور پرفارمرماہ نو ر عید کے دن سے گوجرانوالہ کے مقامی تھیٹر میں ڈرامہ کریں گی جہاں انہیں مقامی شائقین نے ہمیشہ شاندار انداز میں ویلکم کیا ہے۔ڈرامے میں ان کے ساتھ کئی معروف فنکار کام کررہے ہیں۔اس بارے میں ماہ نور نے بتایا کہ میں اس سے پہلے بھی کئی بار گوجرانوالہ میں پرفارم کرچکی ہوں ،مجھے اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ ہربار مجھے پہلے سے بڑھ کر رسپانس ملتا ہے۔اس بار بھی میں نے شائقین کے لئے نئے آئٹم تیار کئے ہیں جن پر مجھے بے پناہ داد مل رہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اس ڈرامے کے اختتام پر میں لاہور کے ایک مقامی تھیٹر میں ڈرامہ کروں گی جس کا معاہدہ فائنل ہوگیا ہے ۔

مزید :

کلچر -