اداکارہ بینش چوہان کا بیٹے کی خاطر ڈائریکشن نہ کرنے کا فیصلہ
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ بینش چوہان نے بیٹے کی خاطر ڈائریکشن نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ بینش چوہان کو کچھ عرصہ قبل ڈرامے کی ڈائریکشن کے لئے رابطہ کیا گیا جبکہ انہیں اپنی پروڈکشن کے ایک سیریل کی ڈائریکشن کا مشورہ بھی دیا گیا تھا لیکن انہوں نے ایسا کرنے سے انکارکردیا۔ میں اپنی ذاتی پروڈکشن کررہی ہوں لیکن ابھی ڈائریکشن نہیں کرسکتی کیونکہ میرابیٹا چھوٹا ہے جسے میری بہت ضرروت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی اداکاری اور پروڈکشن جاری رکھوں گی اور فی الوقت میرا ڈائریکشن کی طرف جانے کا ارادہ نہیں ہے۔