زرنش خان اور کامران جیلانی ڈرامہ سیریل’’ لاج‘‘کے بعد’’دعائیں ‘‘میں اکٹھے

زرنش خان اور کامران جیلانی ڈرامہ سیریل’’ لاج‘‘کے بعد’’دعائیں ‘‘میں ...

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارزرنش خان ان دنوں کامران جیلانی اور دیگر فنکاروں کے ساتھ ڈرامہ سیریل ’’دعائیں ‘‘کی ریکارڈنگ مکمل ہوگئی ہے اور یہ جلد آن ائیر ہوگی۔ اس سیریل کے ڈائریکٹرعامریوسف ہیں جس کی کاسٹ میں فردوس جمال، منیرخان، رضیہ ملک اور سونیا نذیر سمیت بہت سے دیگر فنکار شامل ہیں۔اس سیریل کی ریکارڈنگ کے لئے کامران جیلانی نے’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’’دعائیں‘‘میں نہایت مثبت کردارکررہا ہوں جس کا کہانی سے گہراتعلق ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال میں نے لاہورمیں فہیم برنی کے ساتھ ’’لاج‘‘ کیا تھا جس میں زرنش خان نے بھی اہم کردارکیا تھا جبکہ اب ہم دونوں ’’دعائیں‘‘بھی ساتھ ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ نجی ٹی وی سے ان کا سوپ’’روشنی‘‘آ ن ایئر ہے جسے شائقین نے بہت پسندکیاہے۔

مزید :

کلچر -