ڈائریکٹر اے حفیظ کراچی میں نئی فلم کی تیاریوں میں مصروف
لاہور (فلم رپورٹر) ڈائریکٹر اے حفیظ کراچی میں نئی فلم کی تیاریوں میں مصروف ، سکرپٹ مکمل ہونے کے بعد عنقریب فلم کی کاسٹ فائنل کر لی جائیگی ۔ڈائریکٹر اے حفیظ نے اپنی نئی فلم بنانے کے لئے پروجیکٹ پر ابتدائی کام شروع کر دیا ہے ۔ فلم کا سکرپٹ مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ فلم کی کاسٹ کا مرحلہ آئندہ چند وز میں فائنل ہو جائے گا۔ اے حفیظ کی نئی فلم میں ٹی وی اور فلم سے تعلق رکھنے والے اداکاروں کے ساتھ نئے چہرے بھی متعارف کروائے جائیں گے ۔اس فلم کی شوٹنگ پاکستان کے ساتھ ساتھ بیرون ملک بھی کی جائے گی۔ یہ ہدایتکار اے حفیظ کی تیسری فلم ہو گی اس سے قبل وہ ’’ دل تیرے نام ‘‘ کے نام سے ایک فلم مکمل کر چکے ہیں جس کی کاسٹ میں احمد بٹ ، آمنہ ملک ، یاسمین ملک ، راحیلہ آغا ، فردوس جمال ، علی عباس سمیت دیگر اداکار شامل ہے ۔یہ فلم رواں سال میں ریلیز کر دی جائے گی ۔اس کے علاوہ عید پر ریلیز ہونے والی ان کی فلم ’’بیسٹ لک ‘‘کو کافی پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔