مانگا منڈی ،جیب تراش اور خواتین سی پرس چھیننے والے گروہ سرگرم

مانگا منڈی ،جیب تراش اور خواتین سی پرس چھیننے والے گروہ سرگرم

  

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)مانگا منڈی شہر میں عید کی خریداری پر زبردست رش جس میں نوسر باز ،جیب تراش ،خواتین سے پرس چھین کر فرار ہونے والے گروہ سرگرم،سیکیورٹی کہیں نظر نہیں آ رہی بتایا گیا ہے کہ پولیس کے اہلکارمبینہ طور پر ایک ہفتہ سے اپنی دیہاڑی بنانے میں مصروف ہیں۔ مانگا منڈی کے شہریوں اشرف،محمد اعظم،وسیم احمد ،محمد اسلم ،محمد علی،رمضان اور راہ گیر مسافروں نے پریشان ہوکر سی سی پی اور امین ونیس اور ڈی آئی جی اپریشن ڈاکٹر حیدر اشرف سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیا جائے۔اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ اور پولیس کو بازاروں اور گلی محلوں میں ایسی وارداتوں کی روک تھام کیلئے سادہ وردی میں ملبوس اہلکار تعینات کرنا ہوں گے تاکہ عوام کو عید کی خوشیوں سے محروم کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لایا جاسکے۔

مزید :

علاقائی -