کوئٹہ ،پارا چنار دہشت گردی پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہے،شاہد نذیر

کوئٹہ ،پارا چنار دہشت گردی پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہے،شاہد نذیر

  

لاہور(خبرنگار)کوئٹہ ،پارا چنار دہشت گردی پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہے ،ملک دشمنوں کو عبرتناک شکست سے دوچار ہونا پڑے گا صدر اسلامی تحریک طلباء پاکستان شاہد نذیر،ترجمان محمد عدنان نے حالیہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعات پاکستان کو ناکام ریاست بنانے کی سازش ہے ۔

جس کے تانے بانے امریکہ،اسرائیل،بھارت اور ایران سے ملتے ہیں ،یہی اسلام دشمن طاقتیں کبھی مکہ ومدینہ پر حملہ کرنے کی دھمکیاں دیتی ہیں اور کبھی مملکت خداد پاکستان کو پتھر کے زمانے میں پہنچانے کی دھمکی دیتے ہیں ،پاکستانی قوم دشمن کے ہر حملے کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ،اسلام اور پاکستان دشمن وقوتوں کو عبرت ناک شکست ہوگی ،قوم کو مزید یکجا ہونا ہوگا ،انہوں نے کہا کہ شہید اور زخمی ہونے والوں کے غم میں اسلامی تحریک طلباء برابر کی شریک ہے یہ قومی سانحہ ہے ،دہشت گردی کا ارتکاب کرنے والے انسان کہلانے کے حقدار نہیں ہیں ۔امت مسلمہ کو دہشت گردی سے نجات کیلئے اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام خلافت قائم کرنا ہوگا تاکہ ربانی حکم کے مطابق دہشت گردوں کونشان عبرت بنانے کیلئے سزا دی جاسکے ۔

مزید :

علاقائی -