ساڑھے 13ہزار دکانوں پر چھاپے ،مہنگی اشیاء بیچنے پر 102دکاندار گرفتار

ساڑھے 13ہزار دکانوں پر چھاپے ،مہنگی اشیاء بیچنے پر 102دکاندار گرفتار

  

لاہور(خبر نگار)وزیراعلی کی ہدایت پر صوبہ بھر میں گراں فروشی ور کم تولنے والوں کے کے خلاف مہم جاری ، ساڑھے تیرہ ہزار سے زائد دکانوں کی چیکنگ کی گئی ۔ 1393دکاندار اور تاجر اشیاء مہنگی بیچتے ہوئے پکڑے گئے کم تولنے پر 139دکانداروں اور تاجروں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔گرانفروشی پر97ایف آئی آر درج،102تاجردکاندار گرفتارکر لئے گئے۔محکمہ انڈسٹریز،پرائسز،ویٹ اینڈ میئرز(IPWM)کی رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں گراں فروشوں، ذخیرہ اندوزی،ملاوٹ،ناپ تول میں کمی اور دیگر قانونی بے ضابطگیوں کا ارتکاب کرنے والوں تاجروں اور دکانداروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔حکومت پنجاب کے مقرر کردہ 1766پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں نے صوبہ بھر میں 1742مارکیٹوں کی چیکنگ کی اور مختلف دکانوں اور سٹالز وغیرہ پر10548چھاپے مارے گئے۔چیکنگ کے دوران1393گرانفروش جبکہ3 تاجر ذخیرہ اندوزی اوردیگر بے ضابطگیوں میں ملوث10افراد پائے گئے۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے گراں فروشی اور دیگر بے ضابطگیوں پرکارروائی کرتے ہوئے 15لاکھ91ہزار روپے جرمانہ وصول کیا۔97تاجروں کے خلاف ایف آئی درج کی گئی۔102تاجروں اور دکانداروں کو گرفتار کیا گیا۔لاہور میں سب سے زیادہ1272چھاپے مارے گئے جبکہ رحیم یار خان میں سب سے زیادہ ایک لاکھ99ہزار سے زائد جرمانہ وصول کیا گیا۔

۔ بہاولپور اور فیصل آباد میں دونوں مقامات پر ایک لاکھ 21 ہزار روپے جرمانہ وصول کیاگیا ۔ گزشتہ روز صوبہ بھر میں اوزان وپیمائش کی چیکنگ کے لئے3048چھاپے مارے گئے،139تاجروں اور دکانداروں کو ناپ تول میں کمی کا مرتکب پاکر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

مزید :

علاقائی -