رمضان بازاروں میں ڈیڑھ کروڑ کلو سے زائد چینی فروخت ہوئی
لاہور(خبر نگار)صوبہ بھر کے319 رمضان بازاروں میں امدادی نرخ پر آٹا ، چینی ، پھل ، سبزیاں ،دالیں،چاول،چکن اور دیگر اشیائے خوردونوش کی خریداری کا ریکارڈ قائم ہوگیا ۔وزیراعلی محمد شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت پنجاب محکمہ زراعت کے سٹالوں پرامدادی نرخوں پر 2 کروڑ کلوگرام سے زائد سبزیاں،پھل،دالیں چاول اور17 دیگر اشیائے خوردونوش فروخت کی گئیں جبکہ50روپے کے امدادی نرخ پر گزشتہ 32روز میں ڈیڑھ کروڑ کلوگرام سے زائد چینی صوبہ بھر کے رمضان بازاروں میں فراہم کی گئی۔گزشتہ روز250روپے کے امدادی نرخ پر3 لاکھ88ہزاردس کلوگرام آٹے کے تھیلے فروخت کئے گئے۔20کلوگرام کے 94413آٹا تھیلے اوپن مارکیٹ میں فراہم کئے گئے۔رمضان بازاروں میں مارکیٹ 10روپے کم نرخ پر ایک لاکھ55ہزارسے زائد کلوگرام چکن فروخت کیا گیا۔
رمضان بازاروں میں مارکیٹ سے 9روپے کم کے امدادی نرخ 90روپے درجن انڈے فروخت کئے گئے۔گزشتہ روز میں رمضان بازار میں چکن کا نرخ 221روپے فی کلوگرام رہا ۔ صوبہ بھر میں 1872مدنی دسترخوانوں پر ایک لاکھ57ہزار821مرد وخواتین نے روزہ افطار کرنے کی سعادت حاصل کی۔