منشیات کے خاتمے کیلئے ایمرجنسی نافذ کی جائے،عامرچشتی

منشیات کے خاتمے کیلئے ایمرجنسی نافذ کی جائے،عامرچشتی

  

لاہور (پ ر) خدمت آدم ٹرسٹ کے چیئرمین عامر چشتی نے منشیات کے عالمی دن کے موقع پر کہا منشیات کے خاتمے کیلئے پورے ملک میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کی جائے۔ انہوں نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ قومی اداروں کے افسران اور ملازمین کے 40 فیصد بچے منشیات کے عادی بن چکے ہیں۔ جو ہم سب کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا تعلیمی اداروں میں یہ زہر نوجوانوں، خواتین میں بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے۔

عامر چشتی نے مطالبہ کیا کہ منشیات کے قلع قمع کیلئے ملک بھر میں بلا تاخیر سرچ آپریشن کیا جائے۔ تاکہ منشیات فروشوں کی حوصلہ شکنی ہو۔ انہوں نے سماجی، سیاسی، دینی، مذہبی، قومی، تجارتی حلقوں کے نمائندہ افراد سے اپیل کی کہ وہ نئی نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے میدانِ عمل میں آئیں اور حکومت کے شانہ بشانہ ساتھ دیں تاکہ منشیات کی لعنت سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم منشیات کے خاتمے کیلئے قومی فریضہ سمجھ کر منشیات کا خاتمہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

مزید :

علاقائی -