مانگا منڈی،جعلی مجسٹریٹ پھل فروشوں اور قصابوں کو لوٹ کر فرار

مانگا منڈی،جعلی مجسٹریٹ پھل فروشوں اور قصابوں کو لوٹ کر فرار

  

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)سرکاری گاڑی پر جعلی مجسٹریٹ غریب پھل فروشوں اور قصابوں کو ڈر ا دھمکا کرمفت پھل اور گوشت لے کر فرار ہو گیا ۔ گزشتہ روز بھی جب سرکاری ملازم پھل فروشوں کے پاس پہنچے تو مجسٹریٹ کی سرکاری گاڑی LRX:1845جیب کھڑی تھی اس کے پاس ایک آدمی کھڑا تھا صحافیوں نے پوچھا کہ آپ کون ہیں تو اس نے کہا کہ مجسٹریٹ کی سرکاری گاڑی کا ڈرائیور ہوں میرا نام شوکت علی ہے مجسٹریٹ بازار میں گئے ہیں ہم گوشت لینے کیلئے آئے ہیں جب کے دوسرے نے اپنا نام محمد شریف بتایا اور علامہ اقبال ٹاؤن میں انفورسمنٹ کا مجسٹریٹ کہا ۔ شہریوں نے جعلی مجسٹریٹ کے خلاف چوک مانگا منڈی میں احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید سے کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -