آئل ٹینکر حادثہ حکمرانوں کی غفلت کا نتیجہ ہے،ڈاکٹر مراد راس

آئل ٹینکر حادثہ حکمرانوں کی غفلت کا نتیجہ ہے،ڈاکٹر مراد راس

  

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے احمد پور شرقیہ بہاولپور میں آئل ٹینکر میں آتشزدگی سے ہلاک ہونے والی معصوم جانوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات حکمرانوں کی طرز حکمرانی پر سوالیہ نشان ہے۔ سڑکوں اور پلوں کو ترقی گرداننے والوں نے عوام کو بنیادی آگہی سے بھی محروم رکھا ہوا ہے حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ عوام میں شعور اُجاگر کرے کہ ایسا واقعہ ہو جانے سے لوگوں کو کیاحفاظتی تدابیر اپنانی چاہیں حکومت نے اگر شعور اُجاگر کیا ہوتا تو اتنی تعداد میں معصوم جانوں کا ضیاع نہ ہوتا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بہاولپور جیسے بڑے شہر میں ایک برن یونٹ تک کا نہ ہونا صحت کے شعبے میں شیخیاں مارنے والوں کا پول کھول دیا ہے حکومت نے لاہور کو ہی پورا صوبہ سمجھ لیا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے جنوبی پنجاب میں احساس محرومی کو خطرناک حد تک بڑھا دیا ہے۔ جس کے نتائج آئندہ انتخاب میں سامنے آ جائیں گے۔

مزید :

علاقائی -