میڈیا اور عوام حکومتی رویے کا نوٹس لیں،نوشین حامد

میڈیا اور عوام حکومتی رویے کا نوٹس لیں،نوشین حامد

  

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ حکومتی سیاستدانوں کے رویے کا میڈیا اور عوام نوٹس لیں ، عید الفطر کے بعد تاریخ ساز احتجاج کریں گے، عوام کی طرف سے حکمرانوں سے اقتدار چھوڑنے کے مطالبہ کے بعد وزریر اعظم بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، ، کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ احتجاج کرناہمارا حق ہے کسی کویہ اختیار نہیں کہ وہ یہ حق چھین لے لیکن حکومتی رویہ انتہائی افسوس ناک ہے ،وہ اس احتجاج سے گھبرائے ہوئے ہیں،کرپٹ افراد کے خلاف احتجاج جاری رکھیں گے اور انہیں اقتدار سے الگ کرنے کے لئے ہر قسم کا دباؤ ڈالیں گے ۔عوام کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ،ہم عوام کی عدالت میں آچکے ہیں اور انصاف لے کر جائیں گے۔انہوں نے کہاکرپٹ عناصر نے ملک کی بنیادیں کھوکھلی کردی ہیںیہ وہی عناصر ہیں جو ملک کو کئی سالوں سے لوٹ رہے ہیں مگر اب ایسا نہیں ہونے دیں گے

،انہیں لوٹی ہوئی پائی پائی کا حساب دینا ہوگا ۔

مزید :

علاقائی -