عید الفطر کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے،سردار حُربخاری

عید الفطر کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے،سردار حُربخاری

  

لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار حُربخاری نے کہا ہے کہ رہنماؤں کی ایک بڑی تعداد کا پارٹی کو چھوڑنا اور کارکنوں کا کنارہ کشی اختیار کر لینا نام نہاد قیادت کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے ، ناہید خان اور ڈاکٹر صفدر عباسی کی قیادت میں دیرینہ کارکنوں سے مسلسل رابطے ہیں اور عید الفطر کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ۔ وہ مرکزی سیکرٹریٹ وحدت روڈ پر ملاقات کیلئے آنے والے کارکنوں کے وفد سے گفتگو کررہے تھے۔

تے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک بھٹو شہید او ربی بی شہید کی پیپلز پارٹی کو تنزلی کی اتھاہ گہرائیوں میں دھکیلنے والوں کا کڑا احتساب نہیں ہوگا اس وقت تک جیالوں کو مطمئن نہیں کیا جا سکتا۔ اس وقت پیپلز پارٹی پر پیر ا شوٹرز اور فوٹو سیشن گروپ کا قبضہ ہے جس کے نتائج سب کے سامنے ہیں۔

مزید :

علاقائی -