مرغیاں سپلائی کرنوالی گاڑی کے خفیہ خانوں سے ہزر اروں گولیاں برآمد

مرغیاں سپلائی کرنوالی گاڑی کے خفیہ خانوں سے ہزر اروں گولیاں برآمد

  

لاہور(خبرنگار)سی آئی اے پولیس لاہور نے دہشت گردی کی وارداتوں میں ممکنہ طور پراستعمال ہونے والا غیر قانونی ایمونیشن برآمد کر کے2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ۔ ڈی ایس پی سی آئی اے صدر انور سعید کنگرہ کی سربراہی میں جو تشکیل ٹیم نے شیراکوٹ میں سوزوکی پک اپ نمبری1701 جو کہ بظاہر مرغیاں سپلائی کرنے والی گاڑی تھی کے جبکہ خفیہ خانوں کو چیک کیا گیا تو اس کے خفیہ خانوں سے پسٹل 9MM کی 4700 اور پسٹل 30 بور کی 42800 گولیاں برآمد ہوئیں۔ گاڑی میں سوارملزمان نور جان اور انور شاہ کو گرفتار کر لیا ۔

گیاہے۔ ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ یہ گاڑی خادم حسین نامی شخص سے پشاور سے لیکر آرہے تھے اور اس کی سپلائی لاہور میں دینی تھی ۔ایس پی سی آئی اے طارق الٰہی مستوئی نے اسلحہ سپلائی کرنے والے خطرناک ملزمان کو گرفتار کرنے اور بھاری مقدار میں ایمونیشن برآمد کرنے پر ڈی ایس پی سی آئی اے صدر انور سعید کنگرہ اورپولیس ٹیم کیلئے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -