اعلیٰ پولیس افسران شہدا اور زخمیوں کے گھر وں میں پہنچے،راشن اور عیدی تقسیم

اعلیٰ پولیس افسران شہدا اور زخمیوں کے گھر وں میں پہنچے،راشن اور عیدی تقسیم

  

لا ہور (خبرنگار)ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پر ایس پی ہیڈکواٹرز عاطف نذیر اور تمام ڈویژنل ایس پیز نے سانحہ چیئرنگ کراس کے شہد ا اور زخمیوں کے گھروں میں جا کر عیدی ،پھول اور راشن تقسیم کیے ۔تفصیلات کے مطابق ایس پی ہیڈکواٹرز عاطف نذیر نے نشتر کالونی کے علاقہ میں سانحہ چیئرنگ کراس کے زخمی عباس کے گھر جاکر عیدی پھول اور راشن تقسیم کیے، ایس پی سول لائنز علی رضا نے تھانہ قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ میں شہید شوکت کے گھر جاکر عید ی، پھول اور راشن تقسیم کیے، ایس پی کینٹ رانا طاہر نے ہربنس پورہ کے علاقہ میں شہید سب انسپکٹر شمشاد اورمناواں کے علاقہ میں شہید کانسٹیبل محمد بشیر کے گھر جا کر عیدی،پھول اور راشن تقسیم کیے ، ایس پی سٹی عادل میمن نے مصری شاہ کے علاقہ میں شہید اے ایس آئی ناظر اور شاہدرہ کے علاقہ میں شہید سب انسپکٹر مشتاق کے گھر جا کر عیدی،پھول اور راشن تقسیم کیے۔

اورایس پی اقبال ٹاؤن عمر فاروق نے شیر اکوٹ کے علاقہ میں شہید اے ایس آئی شیش کے گھر جا کر عید ی ، پھول او راشن تقسیم کیے۔

مزید :

علاقائی -